کراؤڈ فنڈنگ سائٹس سے ہر چیز کے لیے پیسے جمع کیے جا سکتے ہیں۔ طلاق کے لیے بھی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 7 جون 2016 23:45

کراؤڈ فنڈنگ سائٹس سے ہر چیز کے لیے پیسے جمع کیے جا سکتے ہیں۔ طلاق کے لیے بھی

پلمفنڈ(ُPlumfund) ایک آن لائن کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم ہے۔اس پلیٹ فارم نے حال میں طلاق کے نام سے نئی رجسٹری کا اضافہ کیا ہے۔
اس کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم کو 2006 میں سارا اور جوش مارگولیس نے بنایا تھا۔ اس پلیٹ فارم پر انہوں نے سب سے پہلے ہنی مون کو فنڈ کرنے کے لیے ہنی رجسٹری کا اضافہ کیا تھا۔
ویب سائٹ کے مطابق صارفین طلاق کے لیے مہم شروع کر کے اسے اپنے رشتے داروں اور سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتےہیں۔

(جاری ہے)

صارفین اس سیکشن میں وہ وجہ بھی بیان کر سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں رقم درکار ہے،مثال کے طورپر کیا انہیں طلاق کی قانونی کاروائی کے لیے وکیل کی فیس چاہیے یا بیوی بچوں کے اخراجات اداکرنے کے لیے رقم چاہیے۔
پلمفنڈ کی طلاق کی رجسٹری طلاق کے مراحل کو آسان بنانے کے لیے دستیاب کئی پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ Wevorce نام کا ایک سٹارٹ اپ الگ ہونے والوں کوقانونی بات چیت، معاشی یا جذباتی حوالوں مدد فراہم کرتا ہے۔ Our Family Wizardنامی ایپلی کیشن الگ ہونے والے والدین کو بچوں کے حوالے اپ ڈیٹ فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس ایپلی کیشن سے الگ ہونے والے پیغامات اور اخراجات شیئر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu