حیرت انگیز بادل بنانے والی مشین، جو سکینڈوں میں ہرطرح کا ڈیزائن کا بنا سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 جون 2016 02:28

حیرت انگیز بادل بنانے والی مشین، جو سکینڈوں میں ہرطرح کا ڈیزائن کا بنا سکتی ہے

کمبوڈیا میں اکثر مقامات پر فضا میں حیرت انگیز شکل کے بادل تیرتے نظر آتے ہیں۔یہ بادل ایک نئے سٹارٹ اپ خمیر کلاؤڈ میکنگ سروس نے بنائے ہیں۔
بہت سی آن لائن ویڈیوز میں خمیر کلاؤڈ میکنگ سروس کو ہرطرح کی اشکال کے بادل بنا کر فضا میں چھوڑتے ہوئے دکھایا گیاہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ان بادلوں کو صابن اور ہیلیم سے بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ مشین سیکنڈوں میں ہرطرح کے ڈیزائن کا بادل بنا سکتی ہے، جو باقاعدہ اڑتے بھی ہیں۔

ایک منٹ میں یہ مشین 3 سے 5دفعہ بادل بنا سکتی ہے۔
کمپنی اس مشین کو کرائے پر بھی دیتی ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹ کےمطابق یہ کمپنی دل، امن کے نشان، ستارے اڑتی ڈولفن اور لوگوں کے بادل بھی بنا سکتی ہے۔
اس مشین کو بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ا س مشین سے ہونے والی آمدن کا 5فیصد بچوں کی امداد پر خرچ کریں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu