باپ نے بچی کی جان بچانے کے لیے اسے فریج میں بند کیا مگر۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 25 جون 2016 22:25

باپ نے بچی کی جان بچانے کے لیے اسے فریج میں بند کیا مگر۔۔۔

ڈیلاس سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنی 6 ماہ کی بچی کو دھوپ میں کھڑی اپنی گرم منی وین میں بھول گیا۔چار گھنٹے بعد اسے یاد آیا تو اس نے بے حس حرکت بچی کو فریج میں رکھ دیا، جس کے بعد بچی کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 33سالہ مائیکل تھیڈفورڈ کو قتل کے الزام میں گرفتار کر کے کولن کاؤنٹی جیل میں ڈال دیا تھا تاہم اسے بعد میں 20000 ڈالر کی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔


مائیکل ایک سابقہ ہائی سکول ٹیچر ہے جو ان دنوں بے روزگار ہے۔

(جاری ہے)

اس نے واقعے کے دن اپنی 3 سالہ اور 5 سالہ بچیوں کو ڈے کیئر سنٹر میں چھوڑا ۔ جب وہ گھر واپس آیاتو 6 ماہ کی میلیسا کو دھوپ میں کھڑی منی وین میں بھول گیا اور گھر میں جا کر سوگیا۔ 4گھنٹے بعد اس کی آنکھ کھلی تو اسے یاد آیا کہ اس کی بچی تو گاڑی میں ہے، جب اس نے بچی کو نکالا تو وہ بے حس حرکت تھی، اسے بچانے کا سوچ کر اس نے بچی کو فریج میں رکھ دیا۔ اس کے اس نے اپنی بیوی کو کال کی، جو باہر کام کرتی تھی، اور ساتھ ہی پولیس کو فون کر دیا۔اس سے پہلے وہ بچی کی سانس بحال کرنے کی کوشش بھی کرتا رہا تھا۔
جب پولیس آئی تو بچی کچن میں تھی اور مرچکی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu