70سالہ شخص 4 سال سے ہر روز اپنی مرحومہ بیوی کو ایک خط لکھ رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 4 جولائی 2016 23:35

70سالہ شخص 4 سال سے ہر روز اپنی مرحومہ بیوی کو ایک خط لکھ رہا ہے

ننگبو، چین سے تعلق رکھنے والا 70سالہ شخص اپنی مرحومہ بیوی کے لیے 4سال سے ہر روز ایک خط لکھتا ہے۔ننگبو ایوننگ نیوز کے مطابق شن شیوکانگ 2012 میں اپنی بیوی کی وفات سے اب تک اس کے لیے 15 لاکھ چینی حروف لکھ چکا ہے۔ شن شیوکانگ پہلے 1000 حروف کے خط لکھتا تھا مگر اب یہ خط بڑھ کر 2ہزار حروف کے ہو چکے ہیں۔
شن شیوکانگ اور اس کی بیوی کی شادی 1967 میں ہوئی تھی،شادی سے پہلے وہ تین بار ملے تھے۔

(جاری ہے)

شن شیوکانگ کا کہنا ہے کہ اُن کے بچوں کے بڑے ہونے اور کام کے دوسرے علاقوں میں جانے کے بعد ہی وہ ایک جوڑے کے طور پر رہ پائے۔اس کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی کے گزر جانے کے بعد اسے احساس ہوا کہ اب تک بہت کچھ ایسا ہے جو اس نے اپنی بیوی سے نہیں کہا۔
شن کا کہنا ہے کہ اسے اپنے اتنا زیادہ لکھنے پر حیرت ہوتی ہے۔ شن کا کہنا ہے کہ وہ خود کو لکھنے سے روک نہیں پاتا۔ جب وہ لکھتا ہے تو اسے ایسا لگتا ہے کہ اس کی بیوی اس کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu