ایشیاء کے محفوظ ترین شہر میں بغیر ہتھیار کے ، صرف کاغذ کے ٹکڑے سے ، بنک ڈکیتی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 11 جولائی 2016 02:54

ایشیاء کے محفوظ ترین شہر میں بغیر ہتھیار کے ، صرف کاغذ کے ٹکڑے سے ، بنک ڈکیتی

سنگاپور پولیس کا کہناہے کہ ایک شخص نے صرف کاغذ کے ایک ٹکڑے کو استعمال کرکے بنک سے 22 ہزار ڈالر لوٹ لیے۔
تفصیلات کے مطابق ایک شخص لنچ ٹائم میں بنک میں داخل ہوا اور اس نے کاغذ کا ایک ٹکڑا بنک سٹاف کی طرف بڑھا دیا، جس پر اس کے مطالبات لکھے ہوئے تھے۔اس کے چند لمحوں بعد ہی وہ بنک سے 30ہزار سنگا پورڈالر یا 22ہزار امریکی ڈالر لے کر چلتا بنا۔

(جاری ہے)


پولیس ترجمان نے ڈکیتی کی اس واردات کی تصدیق کی ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ واردات میں ہتھیار استعمال نہیں ہوا لیکن پولیس نے کاغذ کے مندرجات کو بھی ظاہر نہیں کیا۔مقامی اخبار کے مطابق سنگا پور پولیس ایک مشتبہ آسٹریلین شخص کو تلاش کر رہی ہے۔
سنگا پور میں بنک ڈکیتوں کی واردات کبھی کبھار سالوں میں ہوتی ہے، جس کی وجہ ملک میں ذاتی ہتھیاروں کے رکھنے پر مکمل پابندی ہے، اسی وجہ سے سنگا پور ایشیاء کا محفوظ ترین شہر ہے۔
سنگاپور میں اس سے پہلے 2008 میں بنک ڈکیتی کی کوشش ہوئی تھی، جس میں عورت کا روپ دھارے ایک شخص نے کاغذ کے لفافے میں بم کی دھمکی دے کر بنک لوٹنے کی کوشش کی تھی مگر سٹاف نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu