پوکیمون گو گیم کے پلیئرز کی گرفتاری شروع

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 15 جولائی 2016 17:00

پوکیمون گو گیم کے پلیئرز  کی گرفتاری شروع

ٹولیڈو، اوہائیو۔ پولیس نے دو اشخاص کو سمارٹ فون گیم پوکیمون گو کھیلتے ہوئے چڑیا گھر کی دیوار پھلانگنے پر گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 25سالہ روبن بارتھولومی اور 26سالہ ایڈرائن گرافورڈکو سیکورٹی کیمروں کی مدد سے چڑیا گھر کی دیوار پھلانگتے ہوئے دیکھا گیا ، جس کے بعد انہیں شیر کے پنجرے کے پاس سے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)


چڑیا گھرکی کمیونی کیشن ڈائریکٹر شائلہ بیل موریاٹی کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کیمروں نے صورتحال کو چند منٹوں میں ہی واضح کر دیا۔

دیوار پھلانگ کر داخل ہونے والوں کا مقصد کسی جانور کو تنگ کرنا نہیں تھا۔شائلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم چڑیا گھر میں پوکیمون گو کھیلنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے مگر اس کے لیے چڑیا گھر کے اوقات کار اور قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جنہیں بعد میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu