کتے کو کینسر ہوا اور مالک اسے آخری بار لمبی سیرکرانے لے گیا مگر پھر انہونی ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 16 جولائی 2016 23:30

کتے کو کینسر ہوا اور مالک اسے آخری بار لمبی سیرکرانے  لے گیا مگر پھر انہونی ہوگئی

مئی 2015 ایک کتیا(بیلا) کو کینسر کی تشخیص ہوئی تو نبراسکا سے تعلق رکھنے والے اس کے مالک روبرٹ کوگلر نے اسے آخری بار ایڈونچر پر لےجانے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا سب سے پہلے بیلا کی اگلی ٹانگیں کاٹی جائیں گی، جس کے بعد یہ 5 سے 6 ماہ زندہ رہ سکے گی۔

(جاری ہے)


روبرٹ نے بیلا کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا اورفلوریڈا، جنوبی میسوری، کنٹکٹی، شکاگو، کے ویسٹ،ناشویل اور ساوانا کی سیر کی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کی سیر اب تک جاری ہے۔14ماہ گزرنے کے بعد بیلا اور روبرٹ اب تک ملک کے مختلف حصوں کی سیر کر رہے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر بیلا ابھی تک تندرست ہے اور روبرٹ کے ساتھ اپنے سفر کو انجوائے کر رہی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu