سکوٹر پر سوار نئی نویلی دلہن سڑک پرگرگئی اور شوہر کو پتا بھی نہ چلا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 19 جولائی 2016 20:11

سکوٹر پر سوار نئی نویلی دلہن سڑک پرگرگئی اور شوہر کو پتا بھی نہ چلا

بیجنگ۔ ایک چینی شوہر شادی کے بعد  اپنی نئی نویلی دلہن کو گھر لے جا رہا تھا کہ جمپ  لگنے سے اس کی بیوی سٹرک پرگر گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شوہر کو بیوی کے گرنے کا پتا بھی نہ چلا اور وہ  بدستور سکوٹر چلاتا ہی رہا ۔

(جاری ہے)

چین کے ریاستی اخبار پیپلز ڈیلی نے  فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ  دلہن  اپنے دلہا کے پیچھے الیکٹرک سکوٹر پر بیٹھی ہے۔اسی دوران جیسے ہی ایک جمپ آتا ہے دلہن اچھل کر سکوٹر سے نیچے گرتی  ہے اور راہ گیر اسے اٹھانے میں مدد دیتے ہیں تاہم ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا بدستور پہلے کی طرح بغیر دلہن کے موٹرسائیکل چلاتا ہی رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu