2سالہ بچی 196 ممالک کے دارالحکومتوں کے نام 5 منٹ سے بھی پہلے بتا سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 3 اگست 2016 03:21

2سالہ بچی 196 ممالک کے دارالحکومتوں کے نام 5 منٹ سے بھی پہلے بتا سکتی ہے

2سال کی ایک چھوٹی سی بچی 5 منٹ میں دنیا کے 196 ممالک کے دارالحکومتوں بتا سکتی ہے۔
راکشیتھا کمار کو دنیا کے ان چھوٹے چھوٹے ممالک کے دارالحکومت کے نام بھی معلوم ہیں، جو اکثرسننے میں نہیں آتے۔راکشیتھا اس وقت سے ان ممالک کے دارالحکومت کے نام یاد کر رہی ہے، جب دوسرے بچے چلنا سیکھتے ہیں۔ وہ بڑی تیزی سے ان دارالحکومت کو حروف تہجی اور براعظموں کے لحاظ سے یاد کر رہی ہے۔


راکشیتھا نے دارالحکومت کے نام اس وقت یاد کرنے شروع کیے، جب وہ اپنے باپ 33 سالہ رمیش کمار اور ماں 30سالہ کویتا کے ساتھ لندن جا رہی تھی۔ 11 گھنٹے کے سفر میں اس کے ماں باپ نے اسے مصروف رکھنے کےلیے چند ممالک کے دارالحکومت کے نام یاد کرائے،جو اس نے حیرت انگیز طور پر یاد کر لیے۔جلد ہی اس نے اپنے ماں باپ کو تمام ممالک کے دارالحکومت بتا کر حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

اس کے ماں باپ جب بڑے ملک کا نام لیتے وہ اس کے دارالحکومت کا نام بتا دیتی۔اس کے بعد اس کے ماں باپ نے اسے ایک رنگین کتاب لا دی، جس میں 30 بڑے ممالک کے دارالحکومت کے نام تھے، راکشیتھا نے ان سب ناموں کو ایک ہفتے میں حفظ کر لیا۔ اب پہلی دفعہ کسی دارالحکومت کا نام یاد کرنے کے تین ماہ بعد وہ 196 ممالک کے داراالحکومتوں کےنام بتا سکتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu