گھرفروخت کرتے وقت مالک کو پتا چلا کہ وہ 6 سال سے غلط گھر میں رہ رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 اگست 2016 03:01

گھرفروخت کرتے وقت مالک کو پتا چلا کہ وہ 6 سال سے غلط گھر میں رہ رہا ہے

ایک کاروباری شخص نے اپنا گھر فروخت کرنے کی کوشش کی تو اسے پتا چلا کہ جس گھر میں وہ 6سالوں سے رہ رہا ہے ، وہ اس کا مالک ہی نہیں ہے بلکہ اس کا فلیٹ تو ساتھ والا ہے۔
30سالہ کرس میئر کا تعلق کارلایل سے ہے۔ اس نے اپنا فلیٹ فروخت کر کے نئے گھر میں شفٹ ہونے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ اس کا فلیٹ وہ نہیں جس میں وہ رہ رہا ہے بلکہ اس کے ہمسایے والا ہے۔

کرس اصل میں تو فلیٹ نمبر 8 میں رہتا ہے مگر لینڈ رجسٹری کاغذات میں اس کا فلیٹ نمبر 9 ہے جبکہ اس کے فلیٹ کا مالک فلیٹ نمبر 7 میں رہنے والا ہے۔ یہ صورتحال صرف کرس کے ساتھ ہی نہیں بلکہ اس بلڈنگ میں رہنے والے بہت سےلوگوں کے ساتھ درپیش ہیں۔15 فلیٹ مالکان میں سے 10 مالکان جس فلیٹ میں رہتے ہیں، وہ ان کا نہیں بلکہ کسی ہمسایے کا ہے اور اُن کا فلیٹ بھی کسی ہمسایے کے پاس ہے۔

(جاری ہے)


یہ مسئلہ 2004 میں بلڈنگ کی تعمیر کے وقت سے ہی ،فہرست میں موجود غلط پلاٹ نمبرنگ کی وجہ سے ، درپیش ہے مگر3سال سے کسی کواس کا معلوم ہی نہیں تھا۔ سب لوگ یہی سمجھتے رہے کہ وہ اپنے اپنے فلیٹ میں رہ رہے ہیں۔ لینڈ رجسٹری ڈیپارٹمنٹ اب تک اس مسئلےکا حل نہیں نکال سکا۔ لینڈ رجسٹری کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو درست کرنے کےلیے تمام متاثرہ افراد کی رضامندی ضروری ہے ۔

کرس کے لیے مشکل یہ ہے کہ فلیٹ نمبر 9 کا مالک اپنے فلیٹ کو کرایےپر دے کر چلا گیا ہے اور اب تک لینڈ رجسٹری کے کسی خط کا جواب نہیں دیا۔
کرس کو فلیٹ دلانے والی قانونی کمپنی کا کہنا ہے کہ کاغذات پر فلیٹ کا نمبر دیکھنا اور کاغذات کو چیک کرنا کرس کی ذمہ داری تھی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ پھر بھی وہ کرس کی مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu