کرتب دکھانے پر سیکورٹی گارڈ نے سائیکل ضبط کی اور خود کرتب دکھانا شروع کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 20 اگست 2016 02:08

کرتب دکھانے پر سیکورٹی گارڈ نے سائیکل ضبط کی اور خود کرتب دکھانا شروع کر دئیے

پارنو، اسٹونیا۔ ایک ایکسٹریم سپورٹس چیمپئن شپ کے دوران دخل اندازی کرنے پر ایک سیکورٹی گارڈ نے ایک لڑکے کی بی ایم ایکس بائیک کو ضبط کر کے اپنی ایکسٹریم سپورٹس صلاحیتوں کا مظاہرہ شروع کردیا۔

(جاری ہے)


انسٹا گرام کے صارف Einius Ziukas نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک سیکورٹی گارڈ کو سائیکل سوار کے پیچھے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سیکورٹی گارڈ لڑکے سے سائیکل لیتا ہے اور پھر اس سائیکل پر بیٹھ کر ایک چکر لگا کر خود الٹا جمپ لگاتا ہے اور پھر آکر سائیکل کو دوسرے سیکورٹی گارڈ کے پاس کھڑا کر دیا ہے۔ اسی دوران وہ لڑکا ، جس کی سائیکل ضبط کی ہوتی ہے، بھی سیکورٹی گارڈ کے پاس آتا دکھائی دیتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu