انسان دوستی کا ثبوت۔ 30 افراد کی انجان عورت کے جنازے میں شرکت

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 20 اگست 2016 22:02

انسان دوستی کا ثبوت۔ 30 افراد کی انجان عورت کے جنازے میں شرکت

نیویارک کے مضافات میں ایک عورت کی وفات کے بعد اس کے جنازے میں کسی کی شرکت کی امید نہیں تھی لیکن پھر بھی 30 انجان افراد جنازے میں پہنچ گئے۔
جرنل نیوز کے مطابق 83سالہ فرانسائن سٹین کی وفات ہوئی تو ربی الچانان وینباچ نے فیس بک پر رضاکاروں سے جنازے میں شرکت کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

اس اپیل کے جواب میں 30 انجان افراد جنازے پر پہنچ گئے۔
جنازے پر شرکت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ صرف انسانیت کے لیے یہاں آئے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu