دنیا کے طویل ترین اور بلند ترین شیشے کے پل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 20 اگست 2016 23:12

دنیا کے طویل ترین اور بلند ترین شیشے کے پل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا

چین میں دنیا کے طویل ترین اور بلند ترین شیشے کے پل کو عوام کےلیے کھول دیا گیا ہے۔یہ پل چین کے صوبے ہونان میں ژانگجیانیے کی دوپہاڑیوں کے بیچ بنایا گیا ہے۔یہ شیشے کے فرش والا دنیا بلند ترین اور طویل پل ہے۔

(جاری ہے)

لوگ کافی عرصے سے اس پل کے عوام کے لیے کھلنے کا انتظار کر رہے تھے، اسی لیے اس پل کے عوام کے لیے کھلتے ہی یہاں لوگوں کا رش لگ گیا۔ اس پل کو دیکھنے کے لیے اتنے زیادہ لوگ آ رہے ہیں کہ وہ بمشکل ہی فرش سے نیچے کا منظر دیکھ سکتے ہیں۔یہ پل 430 میٹر (1400فٹ) طویل اور 300 میٹر(984 فٹ) اونچا ہے۔6میٹر(19فٹ 8انچ) چوڑے اس پل کو شیشے کے 99 شفاف پینل سے بنایا گیا ہے۔اس پل پر ایک وقت میں 800افراد کھڑے ہو سکتے ہیں۔

دنیا کے طویل ترین اور بلند ترین شیشے کے پل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu