بزرگ کا دعویٰ ہے کہ ان کی عمر 145سال ہے۔1992 سے موت کا انتظار ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 27 اگست 2016 23:46

بزرگ کا دعویٰ ہے کہ ان کی عمر 145سال ہے۔1992 سے موت کا انتظار ہے

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ کا دعویٰ ہے کہ اُن کی عمر 145سال ہے اور وہ مرنے کے لیے بالکل تیار ہے۔
کاغذات کے مطابق، جن کی انڈونیشین حکام نے تصدیق کی ہے، مباہ گوتھو 31دسمبر 1870 کو پیدا ہوا اور اب اس کی عمر 145 سال ہے۔
مباہ گوتھو کے 10بہن بھائی اورچاربیویاں فوت ہوچکیں ہیں۔ ان میں سے آخری 1988 میں فوت ہوا تھا۔اس کے سارے بچے بھی فوت ہوچکےہیں۔

اس وقت اس کے ساتھ اس کے پوتے، پڑپوتے اور پڑپوتوں کے بچے رہتے ہیں۔اگر مباہ گوتھو کا دعویٰ درست مانا جائے تو وہ اب تک کا سب سے طویل العمر شخص ہوگا۔ اس سے پہلے یہ اعزاز فرانسیسی خاتون جینی کالمنٹ کے پاس ہے جو 122سال زندہ رہی۔
سراگن،سنٹرل جاوا سے تعلق رکھنے والے اس سپر سینئر سیٹزن سے ایک ٹی وی چینل نے انٹرویو بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

مباہ کا کہنا ہے کہ اب میں مر جانا چاہتا ہوں، میرے سارے پوتے خودمختار ہیں۔

اس کے پوتے کا کہنا ہے کہ اس کا دادا 122سال کی عمر سے ہی مرنے کی تیاریاں کر رہا ہے لیکن ابھی تک زندہ ہے۔اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ گوتھو کے لیے 1992 میں ہی کتبہ بنوا لیا گیا تھا، اس کی قبر کی جگہ بھی اس کے بچوں کی قبروں کے پاس منتخب کر لی گئی ہے۔
انڈونیشیا کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ گوتھو کی تاریخ پیدائش 31دسمبر 1870 ہی ہے، جو اس کے شناختی کارڈ پر لکھی ہے۔

اگر گوتھو کی تاریخ پیدائش کی مزید ذرائع سے تصدیق نہ ہوئی تو وہ بھی اُن لوگوں میں شمار کیا جائے گا جن کی عمر تو بہت طویل ہے مگر اس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ ایسے ہی لوگوں میں نائیجیریا کا 171سالہ جیمز اولوفنٹوئی اور ایتھوپیا کا 163سالہ دھاقابو ایبا شامل ہیں، جن کی عمر کی تصدیق نہیں ہو سکتی۔
مباہ گوتھو سے جب اس کی طویل عمری کا راز پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ صرف تحمل اور برداشت ہے۔

بزرگ کا دعویٰ ہے کہ ان کی عمر 145سال ہے۔1992 سے موت کا انتظار ہے

Browse Latest Weird News in Urdu