سکول نے بچوں کو ہوم ورک دینے پر پابندی لگا دی۔ بچوں کو کھیلنے کودنے کی نصیحت

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 10 ستمبر 2016 23:44

سکول نے بچوں کو ہوم ورک دینے پر پابندی لگا دی۔ بچوں کو کھیلنے کودنے کی نصیحت

پورٹ لینڈ، اوریگون کے ایک سکول نے بچوں کو ہوم ورک دینے پر پابندی لگا دی ہے۔ سکول کا کہنا ہے کہ جب بچے کلاس میں نہ ہوں تو باہر کھیلیں کودیں۔
چیری پارک ایلیمنٹری کا سٹاف اب بچوں کو ہوم ورک دینے کی بجائے غیر نصابی سرگرمیوں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرے گا تاکہ بچے بچپن سے بھرپور لطف اٹھا سکیں۔
سکول نے بچوں کو کہا ہے کہ وہ ہوم ورک کرنے کی بجائے باہر یا اپنے والدین کے ساتھ کھلیں، بورڈ گیمز کھیلیں، کتابیں پڑھیں اور زیادہ سے زیادہ سرگرمیوں میں حصہ لیں۔


سکول کی پرنسپل کیٹ بارکر نے تعلیمی سال کے آغاز پر جب بچوں کو بتایا کہ انہیں ہوم ورک نہیں دیا جائے گا تو وہ خوشی سے چلانے لگے۔
کیٹ بارکر کا کہنا ہے کہ تحقیق کے مطابق اس عمر میں ہوم ورک بچوں کی کم ہی مدد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا ہے کہ چیری پارک کے 75فیصد بچے غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارتے ہیں اور 30 زبانیں بولتے ہیں۔مس بارکر کا کہنا ہے کہ ہوم ورک بچوں عدم مساوات پیدا کرتا ہے۔

یہ ایسے بچوں کے لیے رکاؤٹ ہے جنہیں سپورٹ کی زیادہ ضرورت ہے۔ اس لیے جب بچے ہوم ورک کے ساتھ گھر واپس آتے ہیں تو یہ بچوں اور والدین کےلیے کوئی مثبت بات نہیں۔
سکول کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کی کارکردگی پر نظر رکھیں گے۔ اگر نئی پالیسی نے کام نہ کیا تو اس میں تبدیلی کریں گے مگر ہوم ورک کو دوبارہ نافذ کرنے کی کم سے کم کوشش کریں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu