لندن کے انڈرگراؤنڈ اسٹیشن کے ہر اشتہار پر بلی براجمان مگر یہ کوئی اشتہاری مہم نہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 16 ستمبر 2016 13:02

لندن کے انڈرگراؤنڈ اسٹیشن کے ہر اشتہار پر بلی براجمان مگر یہ کوئی اشتہاری مہم نہیں

لندن کے کلاپہام کامن ٹیوب اسٹیشن کے تمام اشتہارات کی جگہ پر بلیوں کی تصاویر آویزاں کر دی گئی ہے۔ان تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ کسی اشتہاری مہم کا حصہ ہے جس کے لیے بھاری رقم ادا کی گئی ہے۔ان تصاویر کو لگانے کے لیے بھاری رقم تو ادا کی گئی ہے مگر یہ کسی اشتہاری مہم کا حصہ نہیں۔ ان تصاویر کے لیے CATS نے رقم ادا کی ہے۔ کیٹس Citizens Advertising Takeover Service کا مخفف ہے۔

(جاری ہے)

اس پراجیکٹ کو کک سٹارٹر پر تقریباً 700افراد نے فنڈ دئیے ہیں۔ انڈرگراؤنڈ اسٹیشن پر دو ہفتوں کے لیے بلیوں کی 68 بڑی بڑی تصاویر لگائی گئیں ہیں، جس کےلیے 23ہزار پاؤنڈ ادا کیے گئے ہیں۔
اس مہم کے آرگنائزر جیمز ٹرنر کا کہنا ہے کہ یہ مارکیٹنگ سٹنٹ نہیں، نہ ہی بلیوں سے متعلق مصنوعات کی اشتہاری مہم کا حصہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ دنیا کے بارے میں مختلف انداز سےسوچیں اور جانیں کہ اُن میں دنیا کو تبدیل کرنے کی طاقت ہے۔جیمز کا کہنا ہے کہ وہ دوسرے اسٹیشنوں پر بھی اسی طرح کی مہم شروع کریں گے۔

لندن کے انڈرگراؤنڈ اسٹیشن کے ہر اشتہار پر بلی براجمان مگر یہ کوئی اشتہاری ..

Browse Latest Weird News in Urdu