چیتے کا مقابلہ کرنے والے بچے کی بہادری سے سب حیران

Ameen Akbar امین اکبر منگل 20 ستمبر 2016 23:40

چیتے کا مقابلہ کرنے والے بچے کی بہادری سے سب حیران

گیٹ سٹی ورجینیا۔ایک ماں اپنے 17 ماہ کے بچے کو ورجینیا کے ایک چڑیا گھر لے گئی۔بچہ چیتے کے پنجرے کے پاس کھڑا تھا کہ چیتا اس پر شیشے کے پار سے ہی غرانے لگا۔ یہ سب دیکھ کر بچہ بجائے خوفزدہ ہونے کے ہنسنے لگا۔ یہی نہیں بچے نے شیشے کے پار سے شیر کو کئی بار اشتعال دلانے کی بھی کوشش کی ۔
ویڈیو میں دکھایا گیاہے کہ 17ماہ کاگریسن ، کریشن کنگڈم چڑیا گھر گیٹ سٹی میں شیشے کے پار کھڑا چیتے کو گھور رہا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی دوران شیشے کے پار سے چیتا اس پر حملہ کرتا جو شیشے کی وجہ سے ناکام رہتا تھا تاہم اس حملے سے بچہ خوفزدہ ہونے کی بجائے خوش ہوتا ہے۔
گریسن کی ماں کا کہنا ہے کہ یہ چیتا گریسن کے ساتھ کھیل رہا تھا یا اسے کھانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن شکر ہے درمیان میں شیشہ موجود تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu