دنیا کا سب سے بڑا سانپ ۔ برازیل میں 33فٹ لمبا اینا کونڈا پکڑا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 26 ستمبر 2016 17:36

دنیا کا سب سے بڑا سانپ ۔ برازیل میں 33فٹ لمبا اینا کونڈا پکڑا گیا

برازیل میں ایک ڈیم پر کام کرنے والے لوگوں نے تاریخ کا سب سے سانپ پکڑا ہے۔ 33فٹ لمبے اس اینا کونڈا کا وزن 400کلوگرام ہے۔
اسے پکڑنے والوں میں سے ایک شخص نے اس کی ویڈیو بنائی ہے، جس کے مطابق اس کی جسامت 3 فٹ موٹی ہے۔تصاویر میں کنسٹرکشن کا کام کرنے والوں نے اس ایناکونڈا کو تعمیراتی مشینری کی مدد سےا ٹھایا ہوا تھا۔

(جاری ہے)


یہ اینا کونڈا اس وقت سامنے آیا جب التامیرا پارا میں بیلو مونٹی ڈیم میں بم کا دھماکہ کیا گیا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ایہ ایناکونڈا کس طرح مرا تاہم اسے مرے ہوئے زنجیروںمیں جکڑے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کافی غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu