بلی کی اس تصویر کو پوسٹ کرنےپر آپ کا فیس بک اکاؤنٹ بند بھی ہوسکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 3 اکتوبر 2016 22:36

بلی کی اس تصویر کو پوسٹ کرنےپر آپ کا  فیس بک اکاؤنٹ بند  بھی ہوسکتا ہے

جمعے کو فیس بک پر اس بلی کی تصویر کی وجہ سے بہت سے صارفین کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک فیس بک صارف ورون کرشن کا کہنا ہے کہ اس نے جیسےہی یہ فوٹو شیئر کیا اس کا اکاؤنٹ بند ہوگیا۔ وہ لیپ ٹاپ اور موبائل دونوں جگہ سے لاگ آؤٹ ہو گیا۔

(جاری ہے)

ورون نے جب پی سی پر ایسا کرنے کی کوشش کی تو میسنجر سے پتا چلا کہ اس کا اکاؤنٹ بند ہو گیاہے۔ صرف ورون ہی نہیں، اس تصویر کی وجہ سے اور بہت سے لوگوں کے اکاؤنٹ بھی بند ہوئے ہیں۔
ورون نےجب سپورٹ سنٹر پر بات کرنا چاہی تو اسے کوئی جواب نہ ملامگر بعد میں اس کا اکاؤنٹ بحال ہو گیا۔ فیس بک کا کہنا تھاکہ ایسا غلطی سے ہوا ہے، جس کےلیے وہ معذرت خواہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu