اپنے ہی نوزائیدہ بیٹے کو ہاتھ لگانے پر امریکی ہسپتال نے باپ سے فیس وصول کر لی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 5 اکتوبر 2016 23:50

اپنے ہی  نوزائیدہ بیٹے کو ہاتھ لگانے پر امریکی ہسپتال نے باپ سے  فیس وصول کر لی

ایک امریکی باپ اس وقت حیران رہ گیا جب ہسپتال کی انتظامیہ نے اس سے اپنے بیٹے کو ہاتھ لگانے کے پیسے وصول کر لیے۔
اوٹاہ کے ایک ہسپتال میں ریان گراسلے کی بیوی لیڈیا کے ہاں سی سیکشن سے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو نرسوں نے جوڑے سے پوچھا کہ کیا وہ پیدائش کے فوراً بعد اپنے بیٹے کو پکڑنا چاہتے ہیں، جس پر اس جوڑے نے ہاں کر دی۔ بعد میں جب انہیں ہسپتال کے اخراجات کا بل موصول ہواتو اس میں بچے کو پکڑنے کی وجہ سے سکن ٹو سکن آفٹر سی سیکشن کی مد میں 39.35 ڈالر بھی چارج کیے ہوئے تھے۔


ریان نے بل کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر شیئر کردیا۔ ریڈٹ پر ہزاروں افراد نے اس بل پر اپنے تاثرات کا اظہارکیا۔ لوگوں نے ہسپتال کے اس عمل کو قابل نفرت قرار دیا۔ تاہم ایک صارف کا کہنا تھا کہ پیدائش کے فورا بعدآپریشن روم میں ہی والدین اگر بچے کو پکڑیں تو ہسپتال والوں کو آپریشن روم میں اضافی نرسیں بلانی پڑ جاتی ہے تاکہ بچہ گود سے گر نہ جائے یا کوئی اور نقصان نہ ہوجائے تاہم ایک بار بچے نرسری میں منتقل ہو جائیں تو والدین انہیں اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ایک صارف نے بتایا کہ کچھ جگہوں پر بچے کی پیدائش کے فوراً بعد اسے ماں کے سینے پر لٹا کر اس کا معائنہ کیا جاتا ہے ۔ اس دوران ماں کو ٹانکے بھی لگتے رہتے ہیں۔ صارف کا کہنا تھا کہ یہ مفت ہونا چاہیے مگر ایسا ہوتا نہیں ہے۔

اپنے ہی  نوزائیدہ بیٹے کو ہاتھ لگانے پر امریکی ہسپتال نے باپ سے  فیس ..

Browse Latest Weird News in Urdu