دولت مند خاندان نے بے حسی انتہا کر دی، خود کھانا کھاتے رہے اور ملازمہ کو دور بٹھا دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 6 اکتوبر 2016 23:54

دولت مند خاندان نے بے حسی انتہا کر دی، خود کھانا کھاتے رہے اور ملازمہ کو دور بٹھا دیا

انڈونیشیا میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ میں ایک خاندان کھانا کھا رہا ہے جبکہ انہوں نے اپنی ملازمہ کو دور دوسری میز پر بٹھایا ہوا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ملازمہ کے سامنے کھانے یا پینے کی کوئی چیز نہیں۔اس تصویر کو ایک مائیکل فانے نام کے ایک شخص نے، جکارتا کے ایک ریسٹورنٹ میں ، بنایا ہے۔


مائیکل کا کہنا ہے کہ آپ کے ملازمین آپ کی زندگی کا حصہ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ خود کو اُن کے مقام پر رکھ کر سوچیے، نہ پکڑنے کےلیے فون، نہ کھانے کے لیے بلاوا اور آنکھیں بس ادھر اُدھر دیکھ رہی ہوں۔ اس کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے ملازمین ، ڈرائیوں اور باغبانوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ زندگی نفع یا نقصان کے بارے میں نہیں بلکہ ہمارے بارے میں ہوتی ہے۔
انڈونیشیا میں ملازمین کی ایک بڑی تعداد گھروں میں کام کرتی ہے۔ اکثر دیہاتوں کی خواتین شہروں میں آکر کام کرتی ہیں تاکہ اپنے گھر والوں کو سپورٹ کر سکیں۔ جہاں ملازمین کو اچھے مالک بھی ملتے ہیں وہیں اکثر ملازمین سے بدسلوکی کی خبریں بھی سامنے آتی رہتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu