دنیا کی سب سے بزرگ بلی کی عمر 31 سال ہے مگر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل ہونا مشکل ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 8 اکتوبر 2016 23:49

دنیا کی سب سے بزرگ بلی کی عمر 31 سال  ہے  مگر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل  ہونا مشکل ہے

نٹمیگ نام کی بلی اس وقت دنیا کی بزرگ ترین بلی ہے۔وہ اپنے موجودہ مالک کے ساتھ 1990 سے ہے۔ لز اور ایان فنلے نے اسے 26سال پہلے آوارہ گھومتے ہوئے پایا تھا۔ وہ بلی کو بلیوں کے تحفظی مرکز لے کر گئے تو ویٹرنری ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ بلی بالغ ہے اور اس کی عمر 5 سال ہے۔
لز اور ایان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بلی مارچ 1990 کو ملی تھی، اسی لیے وہ اس کی سالگرہ مارچ کے مہینے میں ہی مناتے ہیں۔


اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ عمر والی بلی کا ورلڈ ریکارڈ کورڈروئے نام کی بلی کے پاس ہے، جس کی عمر 26 سال (121 بلی سال ) ہے۔
گنینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شمولیت کےلیے بلی کےمالکان کو اپنی بلی کی عمر کے کاغذات جمع کرانے پڑتے ہیں، اسی وجہ سے لز اور فنلے اپنی بلی کے کاغذات کی تلاش میں ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بلی 26سال سے اُن کے پاس ہے اور اسے دیکھنے والے ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ اس بلی کی عمر 5سال ہے اگر انہیں بلیوں کے تحفظی مرکز کے کاغذات مل گئے تو نٹمیگ کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہو جائے گا۔

لز اورفنلےکا کہنا ہے کہ اگر انہیں صرف اس چیز کے کاغذات مل جائیں کہ جس وقت وہ بلی کو ڈاکٹر کے پاس لے گئے تھے وہ بالغ تو اس کا مطلب ہوگا کہ وہ اس وقت 2 سال کی تھی ، تب بھی 28سالہ بلی کانام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیاجا سکتا ہے، مگر اس کا انحصار کاغذات کی دستیابی پر ہے۔
تاریخ کی سب سے عمررسیدہ ترین بلی کاریکارڈ ایک امریکی بلی ، کریم پف، کے پاس ہے جو 2005 میں 38سال 3 ماہ یا 168 بلی سال کی عمر میں فوت ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu