1201 جوڑوں نے شادی کی تجدید کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 اکتوبر 2016 23:27

1201 جوڑوں نے شادی کی تجدید کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

ویسٹرن مشی گن یونیورسٹی کے ایک کیمپس میں ہونے والی تقریب میں 1201 جوڑوں نے شادی کی تجدید کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ہے۔
کالامازو گزٹ کی رپورٹ کے مطابق تقریب میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے اس نئے ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق بھی کی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے 2009 میں میامی یونیورسٹی، اوہائیو میں 1087 جوڑوں نے شادی کی تجدید کر کے ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔
ویسٹرن مشی گن یونیورسٹی کے صدر اور اُن کی اہلیہ بھی شادی کی تجدید کرانے والے جوڑوں میں شامل تھے۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں امریکا، کینیڈا اور جاپان سے بھی جوڑے شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu