ہرعورت میں ایک مرد بھی ہوتا ہے، اسی وجہ سے ایک عورت نے خود سےہی شادی کر لی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 اکتوبر 2016 23:25

ہرعورت میں ایک مرد بھی ہوتا ہے، اسی وجہ سے  ایک عورت نے خود سےہی شادی کر لی

ایک عورت کو یقین ہے کہ ہر عورت میں ایک مرد اور ایک عورت ہوتی ہے، اسی وجہ سے اس نے خود سےہی شادی کر لی ہے۔
کرسٹل رع لکشمی کا کہنا ہے کہ اس کے اندر کی عورت جس کا نام کرسٹل ہے نے اس کے اندر کے مرد جس کا نا م مصری سورج دیوتارع کے نام پر رع ہے، سے شادی کر لی ہے۔شادی کی یہ تقریب ایسٹونیا میں ہوئی۔
شادی کی تقریب میں مسز رع نے خود کو انگوٹھی بھی دی۔

مسز رع کا کہنا ہے کہ میرے اندر کے مرد اور عورت کے ملنے سے میں زیادہ طاقتور ہوگئی ہوں۔ اس نے مجھے حقیقی ملکہ بنا دیا ہے۔
شادی کی اس تقریب میں 21 مہمان شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

مسز رع نے مہمانوں کو اپنا فلسفہ اور نظریہ زندگی بھی بیان کیا۔ ایسٹونیا اور دنیا کے دوسرے ممالک میں ایک ہی شخص کی خود سے شادی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ اس وجہ سے کرسٹل کی شادی کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔


کرسٹل نے مستقبل میں کسی دوسرے شخص سے شادی کےامکان کو رد نہیں کیا۔ اس کا کہنا ہےکہ خود سے شادی اصل میں دوسرے شخص سے شادی کی بہترین ریہرسل ہے۔
2003 میں ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ جینیفر ہس نے بھی خود سے شادی کر لی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے بہت عرصے اپنے خوابوں کے شہزادے کا انتظار کیا مگر پھر خود سےہی شادی کرلی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu