قدیم چینی مجسمے سے 700سال پرانا کرنسی نوٹ برآمد

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 20 اکتوبر 2016 23:39

قدیم چینی مجسمے سے 700سال پرانا کرنسی نوٹ برآمد

ارماڈیل، آسٹریلیا۔ایک نیلام گھر میں موجود لکڑی کےایک قدیم مجسمے سے 700سال پرانا کرنسی نوٹ برآمد ہوا ہے۔
موسگرین نیلام گھر نے اپنے کچھ نوادرا ت کی فوٹوشیئر کی ہے۔ ان میں ایک لکڑی کا مجسمہ بھی ہے جس میں سے 700سال پرانا کرنسی کا ایک نایاب نوٹ بھی ملا ہے۔
13ویں یا 14ویں صدی کے لکڑی کےمجسمے سے جو نوٹ ملا ہے وہ شاہان منگ کے دور کا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ چین میں پرنٹ ہونے والے اولین نوٹوں میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)


موسگرین میں ایشیائی فن کے ماہر رے ٹریگاکس کا کہنا ہے کہ یہ بدھا کا پہلا مجسمہ ہے جس سے کرنسی نوٹ ملا ہے۔ ایک دوسرےماہر لیوک گوان کا کہنا ہے کہ چین فن پارے اپنے اندر چیزیں چھپائے جانے کےباعث جانے جاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ نوٹ اس مجسمےمیں رکھا گیا ، اس وقت اس مجسمے کو بنے ہوئے 40 یا 50سال ہوچکے تھے۔اندازہ ہے کہ 700 سال پہلے اس نوٹ کی قدر 98 ڈالر کے برابر تھی۔ماہرین کو مجسمے کی فروخت سے 30 سے 40ہزار ڈالر ملنےکی توقع ہے۔

قدیم چینی مجسمے سے 700سال پرانا کرنسی نوٹ برآمد

Browse Latest Weird News in Urdu