ایک شخص نے لائیو ٹی وی شو میں 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 اکتوبر 2016 23:51

ایک شخص نے لائیو ٹی وی شو میں 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا

ترکی میں ایک شخص نے لائیو ٹی وی شو کےد وران 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور اسے قتل کرنےکا اعتراف کر لیا۔فیملی ڈراما کے حوالے سے خصوصی تحقیقاتی شو میں ہمت اکتورک ٹی وی پر آنے پر رضامند ہوگیاتھا۔
اس شو میں میزبان کسی بھی کیس سے جڑے تمام افراد سے سوال و جواب کرتی ہے۔ بچی کی گمشدگی اور نہ ملنے کے باعث بچی کے گھروالوں نے میزبان موگے انلی کو خصوصی تحقیقاتی شو کرنے کی درخواست کی تھی۔

مغربی ترکی کے صوبے مانیسا کے ضلع اعلیٰ شہر کی 4سالہ ارماک کپل کی گمشدگی کے بارے میں پروگرام کے دوران ہی مشکوک ملزم نے اعتراف جرم لیا۔ ۔ ارماک اپنے گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے گم ہو گئی تھی۔
شو کے دوران شو کی میزبان مشکوک اکتورک پر دباؤ ڈالتی رہی جس کے بعد اس نے بچی کے قتل کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

اس کے اعتراف جرم کے بعد پولیس نے اسے فوراً ہی گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش کے لیے اپنے ساتھ لے گئے۔

اکتورک نے پولیس کو بتایا کہ اس نے بچی سے زیادتی کرنے کے بعد اس کا گلا دبایا اور کوڑے کے ڈرم میں پھینک دیا۔اگلے دن جب اس نے دیکھا کہ کسی نے کوڑے کا ڈرم خالی نہیں کیا تو اس نے بچی کو نکالا اور قریبی باغ میں دفنا دیا۔پولیس نے دو دن بعد میں قبر کھود کر بچی کی باقیات نکال لیں۔
مقدمے کی اگلی پیشی پر اکتورک کو سزا سنائی جائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu