سیاہ رنگ کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بننے والی نوجوان لڑکی کامیاب ماڈل بن گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 28 اکتوبر 2016 23:42

سیاہ رنگ کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بننے والی نوجوان لڑکی کامیاب ماڈل بن گئی

سینیگال سے تعلق رکھنے والی کھوڈیا ڈیوپ کو بچپن میں اس کی سیاہ جلد کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنایا جاتا تھا تاہم آج وہ ایک انتہائی کامیاب ماڈل ہے۔
19سالہ کھوڈیا کا کہنا ہے کہ بچپن میں دوسرے بچے اور اب بھی انٹرنیٹ پر کمنٹس میں لوگ اس کا سیاہ رنگ کی وجہ سے مذاق اڑاتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے لوگ میرا مذاق اڑاتے رہے میں خود سے پیار کرنے لگی اور میں نے لوگوں کی منفی باتوں کی طرف توجہ دینی چھوڑ دی۔

(جاری ہے)


15سال کی عمر میں وہ سینیگال سے فرانس منتقل ہوگئی۔ دوسال بعد اس نے ماڈل کے طور پر کام کرنا شروع کردیا۔کھوڈیا اپنی شہرت کو استعمال کرتے ہوئے دوسروں کو کہتی ہےکہ اپنی جلد سے محبت کریں۔ کھوڈیا کی کامیابی سے خوبصورتی کی صنعت کے معیارات کے تبدیل ہونے کا بھی پتہ چلتا ہے۔
کھوڈیا آجکل نیویارک اور پیرس میں ماڈل کر رہی ہے۔ اس کی ایجنسی ”دی کلر گرل انکارپوریشن“ جلد ہی اسے چند بڑی تشہیری مہم میں بھی پیش کرے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu