اب ریچھ بھی شادی منعقد کرانے لگے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 31 اکتوبر 2016 23:50

اب ریچھ بھی شادی منعقد کرانے لگے

ماسکو سے تعلق رکھنے والے ایک 30سالہ جوڑےنے اپنی شادی کو خصوصی بنانے کےلیے ایک خصوصی مہمان کو بلانے کا فیصلہ کیا۔ ڈینس اورنیلیا نے اپنی شادی پر سٹیفن نامی ریچھ کو مدعوکرلیا۔ اگر ریچھ صرف مہمانوں میں شامل ہوتا توا تنی خاص بات نہ تھی مگر حیرت انگیز طورپر ڈینس اور نیلیا کی شادی سٹیفن نے ہی منعقد کرائی۔شادی کے ایک مرحلے پر ریچھ نے رجسٹرار کا کردار بھی ادا کیا۔

(جاری ہے)


دولہا اور دلہن کا کہنا ہے کہ انہیں ایک بار ریچھ سے خوف بھی محسوس ہوا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ اس دن کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

اپ ڈیٹ: بز فیڈ کے مطابق اس جوڑے کی ریچھ کے ساتھ تصاویر تو اصل ہیں مگر یہ ایک فوٹو شوٹ کے لیے ہیں نہ کہ اصل شادی کی تقریب کے لیے.

ریچھ نے روسی جوڑے کی شادی منعقد کرا دی

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu