فن کار وں نے کتابوں سے دریا بنا دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 4 نومبر 2016 08:19

فن کار وں نے کتابوں سے دریا بنا دیا

ٹورنٹو، کینیڈا کے فنکاروں کے ایک گروپ نے 10 ہزار کتابوں کو ایک بڑے دریا میں تبدیل کر دیا۔ اس دریا کو لٹریچر بمقابلہ ٹریفک کا نام دیا گیا ہے۔فنکاروں نے عطیہ کی ہوئی کتابیں نشیبی علاقے میں اس طرح پھیلا دیں کہ وہ دریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔

(جاری ہے)

کتابوں کا دریا بنانے کے بعد انہوں نے لوگوں کو کہا کہ وہ ان کتابوں کو اپنے گھر لے جا سکتے ہیں۔ اس نامعلوم گروپ کا کہنا ہے کہ ہم ادب کو گلیوں میں پھیلا کر عوامی جگہیں فتح کرنا چاہتےہیں۔ اس گروپ کو اپنے مقصد میں کامیابی بھی حاصل ہوئی ۔لوگوں نے اس دریا سے چن چن کر کتابیں اٹھائیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu