دنیا میں اپنی نسل کےواحد اس نر گینڈے کی حفاظت کے لیے 24 گھنٹے مسلح اہلکار تعینات رہتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 6 نومبر 2016 23:50

دنیا میں اپنی نسل کےواحد اس نر گینڈے کی حفاظت   کے لیے 24 گھنٹے مسلح اہلکار تعینات رہتے ہیں

پوری دنیا میں ناردن وائٹ رينو سيروز (گینڈے) کی نسل کے 5 گینڈے ہیں۔ ان پانچوں گینڈوں کی حفاظت کسی وی آئی پی شخصیت سے زیادہ کی جاتی ہے۔ان میں سے 3 گینڈے کینیا ، ایک امریکا اور ایک چیک ری پبلک میں ہے۔ان چاروں میں سے ایک گینڈا نر ہے جو کینیا میں ہے۔ سوڈان نام کے اس نسل کے واحد نر گینڈے کی حفاظت کسی وی وی آئی پی کی طرح 24 گھنٹے کی جاتی ہے۔24 گھنٹے مسلح گارڈ اس کے ارد گرد موجود ہوتے ہیں۔


گینڈوں کو اپنے سینگوں کی وجہ سے دنیا بھر کے شکاریوں سے سخت خطرہ ہے۔ گینڈے کے سینگوں کی مانگ امریکا یا یورپ کی بجائے ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔ ایشیائی لوگوں کا خیال ہے کہ گینڈوں کے سینگ بہت سے مخصوص امراض کا علاج ہیں۔سوڈان کو سب سے پہلے سوڈان سے ہی پکڑا گیا تھا، جس کے باعث اس کا نام سوڈان پڑگیا۔

(جاری ہے)

وہاں سے اسے چیک ری پبلک لے جایا گیا، مگر وہاں کی آب و ہوا اسے راس نہیں آئی۔

42 سالہ سوڈان اب کافی بوڑھا ہوگیا ہے۔ اس کی پچھلی ٹانگیں بھی کافی کمزور ہو گئیں۔ڈر ہے کہ وہ اپنی نسل بڑھائے بغیر ہی دنیا سے نہ چلاجائے۔ اگر ایسا ہوا تو ان گینڈوں کی نسل ہی ختم ہوجائے گی۔
سیاہ رنگ کےگینڈوں کو بھی معدومی کے خطرے کا سامنا ہے۔ ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ نے سیاہ گینڈوں کو معدومی کے سخت خطرات کے شکار جانوروں کی فہرست میں شامل کیا گیاہے۔
1970میں کینیا میں 20ہزار گینڈے تھے ۔ 18سال بعد یہ تعداد کم ہو کر 400 سے بھی کم ہوگئی۔ تاہم 20سال کی جدوجہد اور حفاظت کے بعد سیاہ گینڈوں کی تعداد 5000ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu