جنوبی افریقا کے سفید فام کا سیاہ فام شخص کے ساتھ انتہائی قابل نفرت سلوک، تابوت میں بند کر کے آگ لگانے کی دھمکی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 10 نومبر 2016 15:18

جنوبی افریقا کے سفید فام کا سیاہ فام شخص کے ساتھ انتہائی قابل نفرت سلوک، تابوت میں بند کر کے آگ لگانے کی دھمکی

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی ایک ویڈیو سے کیا سیاہ فام، کیا سفید فام، تمام دیکھنے والے دکھی ہو گئے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک سفید فام شخص ایک سیاہ فام کو تابوت میں بند کر تے ہوئے اسے جلانے کی دھمکی دے رہا ہے۔
ویڈیو میں سفید فام شخص سیاہ فام کو افریقی زبان میں تابوت بند کرنے کا کہہ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں سفید فام شخص کہہ رہا ہے کہ تابوت کے اندر جاؤ میں تھوڑا پیٹرول ڈالنا چاہتا ہوں۔


کہا جارہا ہے کہ ویڈیو میں موجود ایک دوسرا شخص تابوت میں سانپ چھوڑنے کا بھی کہہ رہا ہے۔خیال ہے کہ یہ ویدیو جنوبی افریقا میں فلمائی گئی ہے اور فیس بک پر گردش کر رہی ہے تاہم اس کے ماخذ کا معلوم نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu