انٹر نیٹ نے ایک باپ کی زندگی کی سب سے بڑی مشکل کو حل کردیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 20 نومبر 2016 01:21

انٹر نیٹ نے ایک باپ کی زندگی کی سب سے بڑی مشکل کو حل کردیا

ایک باپ نے انٹرنیٹ پر لوگوں کو بتایا کہ اس کے بیٹے کو زندہ رہنے کے لیے ایک خاص قسم کا کپ درکار ہے۔مارک کا 14سالہ بیٹا بین شدید ترین آٹزم کا شکار ہے۔بین دو سال کی عمر سے ہی ٹومی ٹیپی کپ استعمال کرتا ہے مگر اب یہ کپ خراب ہو گیا ہے اور مارکیٹ میں اس طرح کے کپ نہیں آ رہے۔

(جاری ہے)

مارک نے بتایاکہ کسی اور کپ کو استعمال نہ کرنے کے باعث ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے بین ہسپتال بھی جا چکا ہے۔


مارک کے پوسٹ کرتے ہی درجنوں لوگوں نے اس سے رابطہ کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ اُن کے پاس یہی کپ ہے۔ لوگوں نے اپنے پیغامات میں مارک سے اس کے ایڈریس کے بارے میں پوچھا اور اسے اپنے کپ بھجوا دئیے۔جلد ہی مارک کے پاس 7 اضافی کپ جمع ہوگئے ہیں۔ٹومی ٹیپی کمپنی کا بھی یہی کہنا ہے کہ وہ بین کے کپ جیسا دوسرا کپ ڈھونڈ کر بین تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu