80 کمروں اور 3000 مربع میٹر کے دنیا کے سب سے بڑے ٹری ہاؤس کوبنانے میں 15 سال لگے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 25 نومبر 2016 21:57

80 کمروں اور 3000 مربع میٹر کے  دنیا کے سب سے بڑے  ٹری ہاؤس  کوبنانے میں 15 سال لگے

اگر اس ٹری ہاؤس کی تمام منزلوں پر رہنے کے قابل جگہ کی پیمائش کی جائے تو وہ 3000 مربع میٹر ہوگی۔اس ٹری ہاؤس کی چار منزلیں ہیں۔ تین منزلوں کے بعد چوتھی منزل پنٹ ہاؤس کی طرح ہے۔
جغرافیہ دان اور فوٹو گرافر چک سوتھلینڈ کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ٹری ہاؤس ہے۔ 97 فٹ اونچا یہ ٹری ہاؤس کراس ویل ، ٹیننسی میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹری ہاؤس کو 6 درختوں سے سہارا دیا گیا ہے۔
اس ٹری ہاؤس میں 80 کمرے، ایک باسکٹ بال ہوپ، چرچ اور بیل ٹاور بھی ہیں۔اس ٹری ہاؤس کو 14سال سے زیادہ عرصے میں بنایا گیا ۔ اس پر 12000ڈالر کی لاگت آئی ۔ 2012 میں ایک فائر مارشل نے فائرکوڈز کی خلاف ورزی پر اسے بند کر دیا۔ آج کل ایک بار پھر اسے کھلوانے کے لیے ایک پیٹشن دائر کی گئی ہے، جس پر 2000 افراد نے دستخط کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu