بیوی سے مشقت والا کام کرانے پر سوشل میڈیا صارفین شوہر پر برس پڑے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 30 نومبر 2016 23:00

بیوی سے مشقت والا کام  کرانے پر سوشل میڈیا صارفین شوہر پر برس پڑے

چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر صارفین ایک شوہر کو وائرل تصاویر کی وجہ سے خوب برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ وائرل تصاویر میں بیوی الیکٹرک گاڑی کے بند ہونے پر دھکا لگا رہی ہے جبکہ شوہر مزے سے بچے کا سٹورولر دھکیل رہا ہے۔
بظاہر یہ جوڑا چھٹیوں سے واپس آ رہا تھا۔

(جاری ہے)

راستے میں ان کی الیکٹرک کار کی پاور ختم ہوگئی توشوہر نے گاڑی کو چارجنگ اسٹیشن تک لے جانے کے لیے کمپنی کو دوسری گاڑی منگوانے کا کہا مگر بیوی نے پیسے بچانے کے لیے پہلے اپنے دوستوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا مگر کسی کے دستیاب نہ ہونے پر اس نے خود ہی گاڑی کو دھکا لگا کر قریبی چارجنگ اسٹیشن تک پہنچنے کی ٹھانی ۔

اس پر شوہر نے بچے کے سٹورولر کو اور بیوی نے گاڑی کو دھکا لگانا شروع کر دیا۔
سوشل میڈیا کے چینی صارفین کا کہنا ہے کہ مرد کے ہوتے ہوئے بیوی کا گاڑی کو دھکا لگا کر لے جانا قابل نفرت ہے۔ بہت سے لوگوں نےا سے شوہر کے لیےباعث شرم بھی قرار دیا۔

بیوی سے مشقت والا کام  کرانے پر سوشل میڈیا صارفین شوہر پر برس پڑے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu