بلی نے بھگوڑے مجرم کو پکڑوا دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 دسمبر 2016 23:49

بلی نے بھگوڑے مجرم کو پکڑوا دیا

افراٹا، پنسلوینا۔ ایک بلی کی مدد سے پولیس نے بھگوڑے مجرم کو پکڑ لیاہے۔ افراٹا پولیس ڈیپارٹمنٹ نے فیس بک پوسٹ میں ایک بلی اور ایک 23 سالہ بھگوڑے، جوناتھن مائیکل، کی تصویر شیئر کی ہے اوربتای ہے ا کہ بلی کی وجہ سے جوناتھن پکڑا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں جوناتھن کو تلاش کر رہے تھے مگر وہ نہیں مل رہا تھا۔ا سی اثناء میں ایک پولیس آفیسر کی نظر ایک بلی پر پڑی جو مسلسل ایک جگہ دیکھے جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

آفیسر نے جا کر بلی کی نظرو ں کا تعاقب کرتے ہوئے ایک شیڈ میں دیکھا مگر اسے وہاں کوئی نظر نہیں آیا۔ آفیسر نے بلی کی طرف دیکھا تو وہ آفیسر کے پیچھے دوسرے شیڈ کو دیکھ رہی تھی۔ آفیسر نے پیچھے دیکھا تو اسے وہاں جوناتھن چھپا ہوانظر آگیا، جسے بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بلی کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ جرائم کے خلاف مدد دینے والوں کے شکر گزار ہیں، چاہے وہ انسان ہوں یا بلیاں۔

Browse Latest Weird News in Urdu