نازی سپرولن بننے کے لیے ایک شخص نے 30 ہزار پاؤنڈ خرچ کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 8 دسمبر 2016 23:54

نازی سپرولن بننے کے لیے ایک شخص نے 30 ہزار پاؤنڈ خرچ کر دئیے

ایک شخص نے کیپٹن امریکا کے کردار نازی سپر ولن ریڈ سکل بننے کے لیے پلاسٹک سرجری پر 30ہزار پاؤنڈ خرچ کر دئیے۔
ہنری روڈریگویز کا تعلق کاراکاس، وینزویلا سے ہے۔ اس نے خود کو افسانوی کردار ریڈ سکل کے روپ میں ڈھالنے کے لیے کئی بار آپریشن کرائے۔
پہلے آپریشن میں اس کی آنکھوں کی سرجری کی گئی۔ دوسرے تکلیف دہ آپریشن میں اس کی ناک کاٹی گئی۔

(جاری ہے)

کئی آپریشنوں کے بعد اس نے اپنے چہرے کو بھی سرخ اور سیاہ رنگ دے دیا ہے۔
سپرولن بننے کےباوجود بھی ہنری ایک محبت کرنےو الا شوہر اور شفیق باپ ہے۔ وہ اپنے 3 سالہ بیٹے آرون کے ساتھ عام زندگی گزارتا ہے۔ وہ بیٹے کو کندھے پر اٹھا کر باہر گھومنے اور کھانا کھانے بھی جاتا ہے۔
ہنری کے سرجری کےبارے میں بات کرتے ہوئے اس کے دوست پابلو ہرنانڈیز کا کہنا ہے کہ اسے بچپن سے ہی کہانیاں پڑھنے کا شوق ہے اور ریڈ سکل اس کا پسندیدہ کردار ہے، وہ بچپن سے ہی ریڈ سکل بننا چاہتا تھا۔

نازی سپرولن بننے کے لیے ایک شخص نے 30 ہزار پاؤنڈ خرچ کر دئیے

Browse Latest Weird News in Urdu