ہمارا شعور موت کے بعد بھی زندہ رہتا ہے۔ سائنسدان کو دعویٰ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 8 دسمبر 2016 23:55

ہمارا شعور موت کے بعد بھی زندہ رہتا ہے۔ سائنسدان کو دعویٰ

ایک سائنسدان کا دعویٰ ہے کہ کائناتی قوانین کے اعتبار سے صرف جسم کی موت ہوتی ہے، شعور زندہ رہتا ہے۔ جیسے آئن سٹائن کہتا ہے کہ توانائی کو بنایا یا ختم نہیں کیا جا سکتا بلکہ اسے ایک چیز سے دوسری میں بدلا جا سکتا ہے، ویسے ہی ڈاکٹر روبرٹ لانزا کا کہنا ہے کہ موت سے ہمارا جسم مٹی ہوجاتا ہے اور ہمارے دماغ میں جو کئی اقسام کی توانائیاں موجود ہوتی ہیں آزاد ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر روبرٹ کے مطابق ہمارے جسم مر جاتے ہیں مگر دماغ سے نکلنے والی توانائی جو شعور ہوتا ہے، متوازی طور پر لامحدود عرصے تک زندہ رہتا ہے۔ڈاکٹر روبرٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایک نظریے Bio-centrism کے تحت ہوتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu