دوران ڈرائیونگ موبائل فون بے کار ہوسکتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 19 دسمبر 2016 23:46

دوران ڈرائیونگ موبائل فون بے کار ہوسکتے ہیں

مستقبل میں حرکت کرتی ہوئی گاڑی میں صارفین موبائل استعمال نہیں کر سکیں گے۔برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ ایک ایسی نئی ٹیکنالوجی پر غور کر رہا ہے، جس سے حرکت کرتی ہوئی گاڑی میں موبائل فون سگنل بلاک ہو جائیں۔ سافٹ وئیر سے دوران ڈرائیونگ صارفین اپنے ٹیکسٹ میسج اور ای میل تک بھی رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ جلد ہی موبائل فون بنانے والی کمپنیوں اور نیٹ ورک پروائیڈرز سے متوقع ٹیکنالوجی کے حوالےسے ملاقات کر سکتا ہے۔


محکمے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے رہیں گے۔محکمے کا کہنا ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ فون استعمال کرنے کا جرمانہ اور سزائیں دوگنی کر رہے ہیں اور اگر دوران ڈرائیونگ فون استعمال کرنے کی وجہ سے کوئی حادثہ ہوتا ہے اور اس میں کسی کی موت ہوتی ہے تو ڈرائیور کو ساری زندگی تک کے لیے جیل جانا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu