جیڈی ازم کوئی مذہب نہیں ہے۔ کمیشن نے جیڈی ازم کو مذہب تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 20 دسمبر 2016 23:54

جیڈی ازم کوئی مذہب نہیں ہے۔ کمیشن نے جیڈی ازم کو مذہب تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

لندن۔ چیریٹی کمیشن فار انگلینڈ اینڈ ویلز کے فیصلے کے مطابق ”ٹیمپل آف دی جیڈی آرڈر“ کوئی باضابطہ مذہب نہیں۔
کمیشن کا کہنا تھا کہ یہ مذہبی گروپ سٹار وارز فلموں سے متاثر ہو کر تشکیل دیا گیا ہے اور اسے منظم مذہب کے طور پر فلاحی سٹیٹس نہیں دیا جا سکتا ۔
ٹیمپل آف دی جیڈی آرڈر نے خود کوچیریٹی کے طور پر رجسٹر کرنے کی درخواست دی تھی لیکن کمیشن نے اس کی یہ درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

کمیشن کا کہنا تھا کہ چیریٹی کے قوانین میں جیڈی ازم کوئی مذہب نہیں۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق سٹار وار فلموں سے متاثر ہو کر سامنے آنے والا مذہب جیڈی ازم 2011 کی مردم شماری کے مطابق ساتواں مقبول ترین مذہب تھا۔ 1لاکھ 77 ہزار افراد نے مذہب کے خانے میں اپنا مذہب جیڈی ازم کو قرار دیا تھا۔
ٹیمپل آف جیڈی آرڈر کی ویب سائٹ کے مطابق اس مذہب کے ماننے والوں کا سٹار وار فلم، جارج لوکاس یا ڈزنی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی جیڈی ازم کے ماننے والے سٹار وارز کے شوقین ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu