چینی شخص نے دودھ کی 1500 بوتلوں سے پہلے اپنی دوست کو پروپوز کیا پھر لوگوں کے دل بھی جیت لیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 دسمبر 2016 23:45

چینی شخص نے دودھ کی 1500 بوتلوں سے پہلے  اپنی دوست کو پروپوز کیا پھر لوگوں کے دل بھی جیت لیے

تائی یوان ، چین۔ ایک چینی شخص نے اپنی دوست کو پروپوز کرنےکے لیے دودھ کی 1500 بوتلوں کی مدد لی۔ اس شخص نے بازار میں اپنی دوست کےآنے سےپہلے 1500 بوتلوں سے دل بنایا اور جب وہ آگئی تو اسے پروپوز کر دیا۔

(جاری ہے)


آن لائن وائرل ویڈیو کے مطابق اس شخص نے جب اپنی دوست کو پروپوز کیا تو اس نے فوراً ہی ہاں کر دی ، جس کے بعد اس شخص نے دودھ کی تمام بوتلیں عام لوگوں کو اٹھانے کی اجازت دے دی۔ویڈیو کے آخر میں تمام لوگ جلدی جلدی دل کی شکل میں پڑی بوتلوں کو اٹھاتے ہوئےنظر آ رہےہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu