ہاتھوں اور پاؤں کے بغیر پلاسٹک باؤل میں ساری زندگی گزارنے والی لڑکی کا انتقال ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 29 دسمبر 2016 00:29

ہاتھوں اور پاؤں کے بغیر پلاسٹک باؤل میں ساری زندگی گزارنے والی لڑکی کا انتقال ہوگیا

ایک عجیب وغریب بیماری کے باعث ہاتھوں اور پیروں کے بغیر ساری زندگی پلاسٹک کے باؤل میں گزارنے والی لڑکی کا کرسمس کے دن انتقال ہو گیا ہے۔
19سالہ رحما ہارونہ کا تعلق کانو ، نائیجیریا سے تھا۔رحما پیدائشی طور پر تو صحت مند تھی مگر 6 ماہ کی عمر میں اس کے ہاتھ ، پاؤں اور کئی اعضا کی نشوونما رک گئی۔رحما کی ماں فادی کا کہنا ہے کہ جب 6 ماہ کی عمر میں رحما نے بیٹھنا سیکھا تو اسے یہ بیماری لگ گئی جس کے باعث رحما ہاتھ اور پاؤں کے بل بھی نہیں چل سکی۔


فادی کا کہنا ہے کہ رحما کی بیماری بخار سے شروع ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پیٹ درد شروع ہوا۔ا س کے بعد ہاتھوں اور پاؤں میں درد ہوا۔ اگر درد ہو تو وہ ہاتھ اور پاؤں ہلا بھی نہیں سکتی۔
رحما نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اس کے گھر والے اس کی بہت مدد کرتے ہیں، وہ اپنے 10سالہ بھائی فہد سے زیادہ قریب تھی۔فہد بھی اس کا بہت خیال رکھتا تھا۔فہد اپنی بہن کو ہر روز نہلاتا تھا ور اسے باہر گھمانے لے جاتا تھا
رحما کے گھر والوں نے اس کی بیماری کی تشخیص کی بہت کوشش کی مگر ڈاکٹر بیماری کا پتا نہیں چلا سکے۔رحما کے باپ حسینی کے مطابق وہ 15سالوں تک بیماری کے علاج کے لیے کوشاں رہے، رحما کے علاج کے لیے اس کے گھر والوں نے اپنی ہر چیز بیچ دی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu