فیس بک نے سانتا کلاز کو بھی نہیں چھوڑا۔ اکاؤنٹ بلاک کردیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 30 دسمبر 2016 23:57

فیس بک نے سانتا کلاز کو بھی نہیں چھوڑا۔ اکاؤنٹ بلاک کردیا

نارتھ پول، الاسکا سٹی کونسل کے ایک ممبر نے قانونی طور پر اپنا نام سانتا کلازرکھا مگر فیس بک کو پسند نہ آیا۔ فیس بک نے سانتا کلاز کا فیس بک اکاؤنٹ ہی بلاک کر دیا۔
فیس بک نے اکاؤنٹ بلاک کرنے کے بعد سانتا کلاز سے اس کے تصدیقی کاغذات مانگے۔ سانتا کلاز نے پہلے اپنا آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹ دیا مگر فیس بک نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد سانتا کلاز نے اپنا ڈرائیونگ لائسنس بھیجا، نارتھ پول سٹی کونسل کا اپائنٹمنٹ لیٹر بھیجا، پھر الاسکا براڈکاسٹنگ کمیشن کا گورنر بل واکر کا دستخط کیا ہوا اپائنٹمنٹ لیٹر بھیجا۔

جس کے بعد جا کر اس کا اکاؤنٹ بحال ہوا۔ فیس بک کی ترجمان کا کہنا ہے کہ سانتا کلاز کا اکاؤنٹ ایک غلطی سے بلاک ہوا۔
سانتا کلاز کا کہنا ہے کہ اسے یقین نہیں آ رہا کہ کرسمس کے موقع پر اسے فیس بک کو اپنی تصدیق کرانی پڑ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu