94 سالہ بوڑھی خاتون نے مکمل جی پی اے کے ساتھ کالج سے گریجویشن کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 20 جنوری 2017 23:36

94 سالہ بوڑھی خاتون نے مکمل جی پی اے کے ساتھ کالج سے گریجویشن کر لیا

ہوائی سے تعلق رکھنے والی ایک 94 سالہ بوڑھی عورت نے مکمل جی پی اے کے ساتھ کالج سے گریجویشن کر لیا ہے۔
94 سالہ ایمی کراٹن نےسادرن نیو ہمپشائر یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس میں کریٹیو رائٹنگ اینڈ انگلش میں بیچلر کیا ہے۔ ایمی نے ڈھائی سال پہلے یونیورسٹی کے آن لائن کورس میں داخلہ لیا تھا۔
ایمی کے گریجویشن کے حوالے سے فیس بک پوسٹ میں یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ایمی کی گریجویشن میں کئی چیزیں بہت اہم ہیں، 94 سال کی عمر اُن چیزوں میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)


ایمی نے ہونولولو میں ہونے والی تقریب کے دوران اپنی ڈگری وصول کی۔ ایمی نے 4.0 جی پی اے کے ساتھ گریجوایشن کی ہے۔
ایمی نے 1962 میں طلاق کے بعد کالج چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد وہ اپنے 4 بچوں کی پرورش کرنے لگی۔ایمی کا کہنا ہے کہ تعلیم حاصل کرنا ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے، میں نیٹ فلکس دیکھتے ہوئے ٹائم ضائع نہیں کرتی اور نہ ہی ٹی وی پر سوپ دیکھتی ہوں۔

Browse Latest Weird News in Urdu