ہم شکل جڑواں بچوں نے پیدائش سے پہلے ہی ایک دوسرےکا ہاتھ تھام کر ایک دوسرے کی زندگی بچالی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 31 جنوری 2017 23:29

ہم شکل جڑواں بچوں نے پیدائش سے پہلے ہی ایک دوسرےکا ہاتھ تھام کر ایک دوسرے کی زندگی بچالی

دو ہم شکل جڑواں بچوں نے پیدائش سےپہلے ہی ایک دوسرے کاہاتھ تھام کر ایک دوسرے کی زندگی بچالی۔
کڈلنگٹن، آکسفورڈ شائر سے تعلق رکھنے والی 27سالہ ہیلی لیمپشائر کو ڈاکٹروں نے بتایاکہ اس کے جڑواں بچے کا جنین غلاف(amniotic sac) الگ الگ کی بجائے ایک ہی ہے تو وہ کافی پریشان ہوئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر ایسے میں دونوں بچوں نے حرکت کی تو دونوں کی umbilical cord (نال ، جو جنین کو رحم ماردر سے آنول کے ذریعے غذا مہیاکرتی اور اُس کے فضلات کو خارج کرتی ہے) الجھ جائے گی اور دونوں ہی خوراک نہ ملنے پر پیدائش سے پہلے فوت ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

دونوں کے زندہ رہنے کا ایک ہی راستہ تھا کہ دونوں ہی رحم میں حرکت نہ کریں۔
کچھ دن بعد جب ہیلی نے الٹرا ساؤنڈ کرایا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ دونوں بچے ایک دوسرے کے گلے لگے ہوئے ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔ہر بار سکین کرانے پر یہی سامنے آیا کہ دونوں نے ہاتھ تھامےہوئے ہیں۔
25 اگست کو جب رووان اور بلیک ،سی سیکشن آپریشن سے، پیدا ہوئے تو دونوں کا وزن چار چار پاؤنڈ تھا اور اب بھی دونوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھامےہوئے تھے۔ دونوں کی پیدائش میں صرف 36 سیکنڈ کا وقفہ ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu