سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اراکین کے درمیان کرکٹ میچ کرانے کی تجویز

منگل 7 مارچ 2017 17:47

سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اراکین کے درمیان کرکٹ میچ کرانے کی تجویز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، پی سی ایل کا فائنل تو ہو گیا مگر پاکستانیوں پر تاحال اس کا سحر سوار ہے، اسپیکرسندھ اسمبلی کی اراکین کے درمیان کرکٹ میچ کرانے کی تجویز سامنے رکھ دی ہی.تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ ہوچکا ہے، تاہم عام عوام کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات کے ذہنوں پر تاحال کرکٹ کا جنون سوار ہے۔

(جاری ہے)

اب سندھ اسمبلی کی ہی مثال لے لیجئے، جہاں ہوتی تو قانون سازی ہے مگر پی ایس ایل کے اہم معرکے کے بعد بھی اسپیکر سندھ اسمبلی ابھی تک کرکٹ کے سحر میں گرفتار نظر آرہے ہیں۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکرسندھ اسمبلی نے رولنگ دیتے ہوئے انوکھی تجویز اراکین کے سامنے رکھ دی، آغاسراج درانی کا کہنا ہے کہ کیوں نہ ارکان سندھ اسمبلی کا کرکٹ میچ کرا دیاجائے،میچ میں خواتین اورمرد ارکان حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu