سینٹ پیٹرک ڈے پر شکاگودریا کو سبز کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 مارچ 2017 23:48

سینٹ پیٹرک ڈے پر شکاگودریا  کو سبز کر دیا گیا
ایک فوٹو گرافر نے شہر کی سالانہ سینٹ پیٹرک  کی تقریبات  کی ٹائم لیپس ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح  شکاگو دریا کا رنگ سبز ہو جاتا ہے۔
پیٹر سائی نے یوٹیوب  پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ یہ ویڈیوہایٹ شکاگو ہوٹل سے بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہر سال سینٹ پیٹرز کی سالانہ تقریبات کے دوران ایک خصوصی پاؤڈر اور کشتی کے استعمال سے دریائے شکاگو کو سبز رنگ میں رنگ دیا جاتا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک کشتی دریا میں گھومتے ہوئے پانی میں پاؤڈر ملاتی جاتی ہےا ور کچھ گھنٹوں کے بعد دریا کا پانی بالکل ہی گہرا سبز ہو جاتا ہے۔
اس سال پانی کو رنگنے کے لیے 45 پاؤنڈ خصوصی پاؤڈر استعمال کیا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu