پیانو میں سے 1847سے 1915 کے درمیان تک کے سونے کے سکوں کا خزانہ برآمد۔ مالک کون؟ فیصلہ نہ ہو سکا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 19 مارچ 2017 19:04

پیانو میں سے  1847سے 1915 کے درمیان تک کے سونے کے سکوں کا خزانہ برآمد۔ مالک کون؟  فیصلہ نہ ہو سکا

برطانیہ میں پیانو میں چھپے سکوں کی ملکیت کا تنازعہ حل کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ شروزبری کرونر کورٹ میں چلنے والے مقدمے سے پتا چلتا ہے کہ پیانو کے نئے مالک نے پیانو کی مرمت کے لیے ایک  مکینک کو بلایا تو اسے پیانو میں سے 1847 سے 1915 کے درمیان کے بہت سے سکے ملے۔

(جاری ہے)


سینئر تحقیقی افسر جون الری کا کہنا ہے کہ پیانو براڈ وڈ اینڈ سنز  کا بنایا ہوا ہے اور اسے کمپنی نے 1906  میں ایک میوزک ٹیچر کو فروخت کیا تھا۔

1983 میں اسے اسی علاقے کے دوسرے خاندان نے خرید لیا۔ 1906 سے 1983 تک اس کی ملکیت کے بارے میں معلومات نہیں ملتیں۔
رپورٹس کے مطابق ان سکوں، جن کی تعداد نہیں بتائی گئی، سے کسی بھی شخص کی زندگی بدل سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان سکوں کے اصل قانونی وارث کی شناخت نہ ہوئی توقانون کے مطابق اسے شاہی خزانے میں جمع کر ادیا جائے گا۔
اس مقدمے کی پیشی اپریل میں دوبارہ ہوگی۔

Browse Latest Weird News in Urdu