موٹرسائیکل گینگ باکا(BACA) کے ممبران عدالت میں موجود ہوں تو زیادتی کے شکار بچے کسی سے نہیں ڈرتے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 21 مارچ 2017 23:46

موٹرسائیکل گینگ باکا(BACA)  کے ممبران عدالت میں موجود ہوں تو زیادتی کے شکار بچے کسی سے نہیں ڈرتے
باکا(BACA) گینگ کے نام سے مشہور Bikers Against Child Abuse  امریکا  میں غیرتجارتی ادارے کے طور پر رجسٹرڈ تنظیم ہے۔ اس کا مقصد بچوں پر ہونے والی ہر قسم کی زیادتی کو روکنا ہے۔ اس گروپ کا قیام 1995 میں پروو(Provo)، اوٹاہ، امریکا میں عمل میں آیا۔اس گروپ کا مقصد ہر قسم کی زیادتی کے شکار بچوں کو دوران مقدمہ محفوظ اور آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے۔مقدمے کے دوران اگر ملزم جیل نہ گیا ہو تو اس گروپ  کے افراد رات کو بچے کے گھر کی حفاظت کرتے ہیں،  بچے کو  اپنی حفاظت میں سکول اور عدالت لاتے اور واپس لے جاتے ہیں۔

وہ زیادتی کے شکار بچوں کوروز مرہ زندگی میں واپس لوٹنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ باکا گینگ کے ممبران مقدمےکی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود ہوتے ہیں۔ ان کی موجودگی کی وجہ سے بچہ بنا کسی خوف کے واقعات بیان کرتا ہے اور ملزم کی شناخت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

مجرموں کو سزا ہونے کے بعد بھی یہ گروپ وقت فوقتاً زیادتی کےشکار بچوں سے ملاقات کرتا رہتا ہے۔


اس تنظیم میں شامل ہونے والے ہر فرد کا بیک گراؤنڈ چیک کیا جاتا ہے اور اس کے فنگر پرنٹ لیےجاتے ہیں۔ اگر کوئی شخص کسی بھی جرم ، خاص کر بچوں کے حوالے سے کسی جرم میں ملوث پایا جائے تو اسے گروپ میں شامل نہیں کیا جاتا۔ اس میں شامل کوئی بھی شخص تنخواہ نہیں لیتا بلکہ اکثر تو اپنی جیب سے گروپ کو چندہ دیتےہیں۔
یہ گروپ اس وقت 13 ممالک میں کام کر رہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu