102 سالہ بوڑھا سارا دن بھیک مانگ کر جمع ہونے والے پیسے یتیم خانوں کو دے دیتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 21 مارچ 2017 23:48

102 سالہ بوڑھا سارا دن بھیک مانگ کر جمع ہونے والے پیسے یتیم خانوں کو دے دیتا ہے
ڈوبری ڈوبریو کی عمر 102 سال ہے۔صوفیہ، بلغاریہ سے تعلق رکھنے   والے ڈوبری کی سماعت دوسری جنگ عظیم میں ختم ہوگئی تھی۔ وہ صوفیہ سے 15 میل کے فاصلے پر رہتا ہے۔ ڈوبری کو ماہانہ 80 یورو یا 100ڈالر پنشن ملتی ہے لیکن وہ سارا دن بھیک بھی مانگتا ہے۔ ڈوبری بھیک مانگنے کے بعد ساری رقم گرجا گھروں اور یتیم خانوں کو عطیہ کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)


ڈوبری نے ایک شخص کوبتایا تھا کہ اس نے ایک بار  کوئی غلطی کی تھی، جس کا مداوا کرنے کے لیے وہ دوسروں کی مدد کرتا ہے۔


ایک گرجا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈوبری نے ایک بار انہیں 24 ہزار ڈالر عطیہ بھی دیا تھا۔ گرجا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈوبری مختلف یتیم خانوں کے یوٹیلٹی بلز بھی ادا کرتا ہے۔
ڈوبری نے 2000 میں بننے والی ایک فلم Mite میں کہا تھا کہ ہمیں جھوٹ نہیں بولنا چاہیے، نہ چوری کرنی چاہیے اور نہ ہی زنا کرنا چاہیے۔ ہمیں ایک دوسرے سے ویسے ہی محبت کرنی چاہیے جیسے خدا ہم سے محبت کرتا ہے۔

102 سالہ بوڑھا سارا دن بھیک مانگ کر جمع ہونے والے پیسے یتیم خانوں کو دے ..

Browse Latest Weird News in Urdu