لڑکی کا ڈائل کیا ہوا رانگ نمبر عورت کی زندگی میں خوشیاں لے آیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 22 دسمبر 2016 23:51

لڑکی کا ڈائل کیا ہوا رانگ نمبر عورت کی زندگی میں خوشیاں لے آیا

عام طور پر رانگ نمبر ڈائل کیاجائے تو بات کا اختتام ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگتی تاہم ایک لڑکی کےڈائل کیے ہوئے رانگ نمبر سے ایک عورت کو ڈھیروں خوشیاں مل گئیں۔
ٹوئٹر صارف جولین اینڈریڈ نے پچھلے ہفتے اپنی ماں چیٹ کرنے لیے ہائے مام لکھا تو دوسری طرف سے ماں کی بجائے کسی دوسری عورت کا حیرت انگیز جواب آیا۔جولین نے غلطی سےجسے ٹیکسٹ کیا تھا اس عورت کی اکلوتی بیٹی چھٹیوں کے موقع پر ہی فوت ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اس عورت نے بعد میں بتایا کہ جولین کے ہائے مام سے اسے کرسمس کی خوشیاں مل گئیں۔
جولین نے بعد میں ایک صارف کے سوال پر بتایا کہ اس کی ماں نے نیا نمبر لیا تھا، جسے موبائل میں محفوظ کرتےہوئے اس سے غلطی ہوئی، اسی وجہ سےاس کا ٹیکسٹ کسی دوسرے نمبر پر چلا گیا۔
جولین نے دوسری عورت کی طرف سے ملنے والے پیغام کے سکرین شاٹ کو ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا۔ جولین سےغلطی یہ ہوئی کہ اس نے دوسری عورت کا نمبر نہیں چھپایا تاہم یہ غلطی بھی دوسری عورت کےلیے نعمت بن گئی۔ ٹوئٹر پر بہت سے صارفین نے اس نمبر پر میری کرسمس کےپیغامات بھیجے ہیں، جنہیں پا کر وہ بہت خوش ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu